نئی دہلی3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی مارنے کے خلاف کانگریس ملک گیر مظاہر ہ کرکے تمام ریاستوں میں احتجاجی ریلی نکالے گی۔ اس بات کا اعلان کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کیا ہے۔ اتوار کو اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30جنوری کو جب پورا ملک گاندھی جی کے قتل کی 71ویں برسی منا رہا تھا تو اترپردیش کے علی گڑھ میں ان کے پتلے پر پستول سے گولی ماری گئی، مٹھائی بانٹی گئی اور گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے مجسمہ کو مالا پہنائی گئی۔
مسٹر وینوگوپال نے کہاکہ یہ حرکت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والے اترپردیش میں ہوئی ہے اوراس سے ظاہر ہے کہ اس سوچ کے لوگوں میں مہاتماگاندھی اور ان کے عدم تشدد، سیکولرزم اور بھائی چارہ والے نظریات کے تئیں نفرت کی سطح کتنی گہری ہے۔